نیشنل پارٹی قومی جمہوری اور سیکولر جماعت ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس ملک کا بنیادی مسئلہ وسائل و اختیارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور قومی کی خودمختیاری سے انکار ہے پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے جہاں قومیں صدیوں سے آباد ہیں جن کی اپنی جغرافیہ، تہذیب و ثقافت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمہوری ایجوکیشن کیتھولک کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعیم گل،دپٹی ڈاریکٹر کاشف اسلم مینجر خرم دانیال شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ یش مسیج بھی موجود تھے۔وفد نے کہا کہ ان کا ادارہ یکساں نصاب کے حوالے سے تحقیق و مشاہدہ کررہی ہے کہ کثیر القومی اور مختلف اقلیتوں کے حامل ریاست میں یکساں نصاب کی ضرورت ہے کہ نہیں۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں تعلیم کلیتا صوبائی معاملہ ہے آئین کے مطابق وفاق کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ صوبائی خودمختاری میں مداخلت کرئے اور صوبائی تصرف میں آنے والے اداروں میں قانون سازی کرئے انھوں نے کہاکہ تعلیمی نصاب میں کیا ہونا چاہیے یہ صوبوں کا معاملہ ہے پاکستان میں اس وقت کئی بورڈ ہیں اور ہر بورڈ کا اپنا نصاب ہے وفاق کا اپنا بورڈ ہے جو ماورائے آئین ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی یکساں تعلیم نصاب کو مکمل طور پر مسترد کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تعلیمی نصاب اور دیگر منفی عوامل سے ملک میں انتہا پسند رجحانات کو فروغ دیا گیا اور سماج کو شدت پسندی اور تشدد کی طرف دھکیلا گیا ہے جس کا خمیازہ ملک آج سیاسی معاشی سماجی اور معاشرتی طور پر بگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں قوموں کے ہیروز کو نظر انداز کیا گیا قوموں کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کیا گیا۔ نصاب کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہماری ثقافت اور قومی اہیروز اور قومی شعراء اور ادباء کو شامل کیا جائے اور تاریخ کو مثبت انداز میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری اور سیکولر جماعت ہے ملک میں پارلیمنٹ کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے