بلو چستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے، ڈاکٹر بہار شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان نے اگر ہما رے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تو نو ٹیفکیشن جا ری کر ے، جب تک نوٹیفکیشن جا ری نہیں ہو جا تا ہم اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں جائیں گے، بلو چستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے،چیف سیکر ٹری بلو چستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایم ایس سول ہسپتال کے خلاف انتقامی کاروائی کر کے انکا تبادلہ کروایا، سیکر ٹری ہیلتھ نور الحق بلو چ ذہنی مریض ہیں،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول ہسپتا ل کوئٹہ میں فی میل ڈاکٹر سمیت میل ڈاکٹر کو ہراساں کیا گیا اور بعد میں ہسپتال کے کیمراوں سے سی سی ٹی وی فوٹج میں بھی ڈیلیٹ کروائی گئی۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈاکٹر صمد پانزئی، ڈاکٹر حفیظ مندو خیل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں صحت کا نظام نہ ہو نے کی وجہ سے عوام رل رہے ہیں، آئے روز ہسپتالوں میں ہمیں لوگوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، انہوں نے کہاکہ سیکر ٹری صحت اگر قابل ہو تے تو بلو چستان کا صحت کا نظام بہتر ہوتا ہسپتال کو سیکورٹی فراہم کی جا تی، سیکر ٹری صحت ذہنی مریض ہیں، انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے، بلو چستان میں اگر ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو ہو گیا تو بلو چستان کے تمام ہسپتال پروائیویٹ ہو جائیں جہاں سر کا ری میں آپریشن 5ہزار میں ہوتا ہے پھر 25ہزار میں ہوا کرے گا،انہوں نے کہاکہ مطالبات عوام اور ڈاکٹروں کے ہیں اسی لئے ابھی تک تسلیم نہیں ہو ئے حکمرانوں کے اپنے مفاد کے ہو تے تو ابھی تک کا بینہ کی میٹنگ ہو چکی ہو تی، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈاکٹروں کو گیرابان سے پکڑ کر کہا کہ میں انکو بتا ؤں گا کیا ہم دہشتگرد ہیں؟، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ڈاکٹر کے کیمپ پر دھاو ا بولا گیا،سول ہسپتال میں فی میل ڈاکٹر کو ہراسان کیا گیا اور بعد میں ہسپتال کے کیمراوں سے سی سی ٹی وی فوٹج میں بھی ڈیلیٹ کروائی گئی، انہوں نے کہاکہ ہم مقابلہ کر تے رہیں گے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر وں نے جس طرح متحدہ ہو کر بیو رو کریسی کے خلاف جنگ لڑی ہے انہیں خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے