بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،عبد الخالق ہزارہ
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باڈی بلڈنگ فیسٹیول سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے کیونکہ صوبے میں کھیلوں کوترقی دے کرہم اپنے آنے والی نسلوں کو صحت مند اور تندرست ماحول فراہم کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر بلوچستان باڈی بلڈنگ23مارچ سپو ر ٹس فیسٹیول کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسٹرپاکستان حاجی نثارخان خلجی،سیکرٹری جنرل پا کستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن زیرنگرانی محمو د خان خلجی،سینئروائس پریذ یڈنٹ بلو چستان وصدرفورڈسٹرکٹ با ڈی بلڈنگ ا یسوسی ایشن کے اسرارخان خلجی ِ،ڈسٹرکٹ سپو ر ٹس آفیسرظفر اللہ شاہ،ڈسٹر کٹ آفیسر دکی سجا د حیدر خجک موجود تھے اس مو قع پر مسٹرہزارہ لاچین،مسٹر کو ئٹہ،مسٹردکی،مسٹر لو رالائی،مسٹرمسلم با غ،مسٹرکرسچن لورالائی اور مسٹر بلو چستان کے مقابلے ہوئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اپنے کھلاڑیوں کے لیے صوبائی اور قومی سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروارہی ہے، با ڈی بلڈنگ اور رائفل شو ٹینگ جیسے بڑے ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملاہے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی کھیل کے شعبے میں بین الاقوامی شناخت ہے با ڈی بلڈنگ میں ہمارے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں کئی اعزازات حاصل کیے ہیں جوکہ انتہائی فخر کی بات ہے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھیلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت باڈی بلڈنگ کے صوبائی اور قومی سطح پر مقا بلے منعقد کراکر نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کریگی،اور صوبائی حکومت اپنے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا جس سے میدانوں میں ویرانی چھائی اور نوجوان نسل بے راہ روی کی جانب راغب ہوئے لیکن موجودہ صوبائی حکومت کی کھیل دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج میدان آباد اور صوبہ امن کی جانب لوٹ رہا ہے اس موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ نے باڈی بلڈنگ کے مقابلے مسٹر بلو چستان عبدالرازق، مسٹرلورالائی نقیب خان اور با ڈی بلڈنگ کے تن سازوں میں ٹرافی سنداوررائفل شو ٹینگ کے شو ٹرزمیں شیلڈاور نقد انعا ما ت تقسیم کیے بعد ازیں صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبد الخالق ہزارہ سپو ر ٹس کمپلیکس اور ہزارہ قبر ستا ن کی چار دیواری کا معا ئنہ بھی کیا۔