غلامی،غربت وپریشانی سے نکلنے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم،صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی،حق دو تحریک کے قائد وجماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ غلامی،غربت وپریشانی سے نکلنے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا تاکہ حکمرانوں سے قانونی طریقے سے آئنی معاشی حقوق چھین لیں حق دو تحریک بلوچستان کی طرح پورے ملک میں پھیلائیں گے۔ملک کا سب سے بڑامسئلہ غلامی ہے۔بلوچستان کو وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں نے بھی حقوق سے محروم رکھا ہے بلوچستان کو حکمران اپنی مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے۔لاپتہ افراد کو بازیاب،پرامن محب وطن عوام کو فورسز سے کنٹرول کرنا ان کی بے عزتی کرنا اور حقوق چھیننا بند کیا جائے۔بلوچستان کے عوام غیور محب وطن اور غیرت مند ہے انہیں غلامی،غربت،بے حسی،نفرت کی طرف دکھیلنا دشمنی وزیادتی ہے۔جماعت اسلامی حق دوتحریک کیساتھ ہے انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کو ضرور حقوق ملی گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تربت میں حق دوتحریک کے زیر اہتمام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی صدارت میں منعقد ہونے والے مشاورتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے دیرینہ عوامی قومی مسائل کو کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جاسکتا بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے تو بلوچستان کیساتھ پاکستان ترقی کریگی بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔حکومت واپوزیشن وفاق اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان کو ہمیشہ نظراندازکیا ہے۔جماعت اسلامی اورحق دو تحریک بلوچستان کے مظلوم قوم کوغلامی محرومی سے نجات دلائیگی عوام پریشان غربت بے روزگاری کاشکار ہیں حکمران منتخب نمائندے وعدے واعلانات کرتے ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہیں بلوچستان کے ساحال،بارڈر،وسائل اورمعدنیات کو بلوچستان کی محرومیوں،غربت وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔رکوڈک سیندک ساحل گیس سوناسمیت دیگر معدنیات سے پوراملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی نیتیں ٹھیک نہیں دیانت دار واخلاص کی کمی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان وسائل سے مالامال، عوام پریشان اور بدعنوان طبقے روزبروزترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہے۔جماعت اسلامی وحق دو تحریک بلوچستان کے مظلوم عوام کی تواناآوازبنے گی۔بلوچستان کے عوام کوغلامی سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔باپ کے بعد بیٹا اوربیٹے کے بعد ان کا بیٹاقوم کا حکمران بننا غلامی کی دلیل ہے نسل درنسل قوم پر لٹیرے قابض ہیں ہم سب ملکر قوم کو لٹیروں،ظالموں وبدعنوانوں سے نجات دلائیں گے۔ریکوڈک،سیندک پراجیکٹ میں اب بھی بے انصافی ہورہی ہے ساحل ووسائل اور بادڑزپر بھتہ خوری سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیندک کے وسائل خرید وفروخت اورکاکوئی پوچھنے والا نہیں۔سیندک ریکوڈک سمیت دیگر وسائل بلوچستان کے وسائل ہیں لیکن اس کا لوٹ مار اب بھی جاری ہے بلوچستان سمیت وفاق کے حکمران بااختیار طبقات بلوچستان کے وسائل وپراجیکٹس میں انصاف سے کام لیکروسائل میں پوراپوراحق دیا جائے تاکہ بلوچستان کی غربت،بے روزگاری ختم ہوجائے ہم چہرے نہیں نظام کی تبدیلی،مسائل کے حل اوربدعنوانی غلامی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوام جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ لٹیروں،قوم وملت دشمنوں کو ناکام بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے