طارق بشیر چیمہ مستعفی ٗ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالونگا ٗ طارق بشیر چیمہ

مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔ مسلم ق کے ایم این اے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے میں آزاد ہوں، ہر فرد کا اپنا فیصلہ ہے اور ہر شخص اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں نے گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں گزارش کرتے ہوئے بتادیا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سپورٹ نہیں کروں گا اور میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے