حکومت کے اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) حکومت کے اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جو حکومت بنے گی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے حل کے لیے بی اے پی سے بھر پور تعاون کریں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بی اے پی کے چار ایم این ایز متحدہ اپوزيشن کا ساتھ دیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے بطور جماعت کیا ہےاس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم جلد شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے اور بی اے پی کے رہنماؤں کا اپوزیشن کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں اب بی اے پی کے 4 ارکان ہمارے ساتھ ہیں اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ بہادر رہے ہیں اور بلوچستان کے مسائل کے حل کو حل کریں گے اس موقع پر خالد مگسی نے کہا کہ سارے معاملات مشاورت کے ساتھ کئے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ نئے معاملات کے ساتھ ملک کو سنبھالا جائے ہم چاہتے ہیں کہ معاملات کو حل کیا جائے اور اٹکھا کر نہ رکھا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے