بی اے پی کا وزیراعلیٰ محمود خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

خیبرپختونخوا (ڈیلی گرین گوادر)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بلاول آفریدی نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہوچکی ہیں۔بی اے پی رہنما نے مزید کہا کہ وقت آنے پر متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے اپنے پتے شو کریں گے، عثمان بزدار کی طرح محمود خان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے