بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا گیا،سرداراخترمینگل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے کہا کہ خالد مگسی اور قومی اسمبلی کے دیگر اراکین کی جانب سے اس اہم موقع پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس پر میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بلوچستان کے مسئلے کو پہلے بھی اجاگر کیا تھا اور جس انداز میں ہمیں نظر انداز کیا گیا، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے آج بلوچستان کے مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے اپوزیشن شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے جس مقصد کے لیے تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا تھا تو اس پر ووٹ میں تاخیر کے لیے تمام حربے استعمال کیے گئے لیکن جتنی تاخیر کی گئی حکومت کی تعداد میں کمی آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے