آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، ناراض نہیں کرسکتا،اسلم بھوتانی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی کے آزاد رکن اسلم بھوتانی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم بھوتانی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کے بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے لیکن آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے، اس کے بعد مجھے خود فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو میرے حلقے میں 215 ووٹ پڑے تھے، تین سال حکومت کے ساتھ رہا۔اسلم بھوتانی کا کہنا تھاکہ آج شہباز شریف سے بھی فون پر بات ہوئی ہے، آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، انہیں ناراض نہیں کرسکتا۔