ایک پیج پر لانے پر حالات نے مجبور کیا فوج نے نہیں،اختر مینگل
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے کہا کہ اختر مینگل نے کہا کہ سب جماعتیں ایک پیج پر ہیں، ایک پیج پر لانے پر حالات نے مجبور کیا فوج نے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ہمارا مزاق اڑایا گیا، عدم اعتماد تحریک پر ہمیں قدم بہ قدم کامیابی مل رہی ہے، حکومت کے نمبر مائنس ہو رہے ہیں، عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے۔