کوئٹہ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی قصا ئیوں نے من مانے داموں پرگوشت کی فروخت شروع کردیا ہے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گوشت مہنگے داموں میں فروخت ہونے لگابعض مقامات پر گوشت مہنگا بیچنے پر شہریوں اورقصائیوں کے درمیان تکرار بھی ہو رہی ہے لیکن دکاندار من مانے داموں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔کوئٹہ شہر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی قصا ئیوں نے من مانے داموں پر گوشت کی فروخت شروع کر دیا ہے بیل اور گائے کا گوشت سا ت سو سے 800 روپے فی کلو جبکہ بکرے کا گوشت 14سو روپے فی کلو اور کہیں تو پندرہ سو روپے فی کلو تک بھی فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت ساڑھے 4 سو روپے سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹر ول کمیٹی موجود ہے لیکن شاید غیر فعال ہوچکی ہے کیو نکہ دکاندار کسی بھی چیز کی قیمت میں اضافہ کردیتا ہے اب روز روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث گزر بسر کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار رمضان المبارک سے قبل گوشت کی قیمتیں بڑھانے کا سخت نوٹس لیا جائے اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے