پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا تاریخی جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا، سردا یعقوب ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر و ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا آج 28 کا تاریخی اسلام آبد کاجلسہ عام حکومت کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا وزیر اعظم کے حکم پر انکے وزراء نے جلسہ میں شرکت کیلئے لوگوں کو فی کس پانچ پانچ ہزار روپے دیکر جلسے میں لائے گئے لیکن اسکے بعد بھی جلسہ ناکام ہو لوگوں کے ضمیر کو کسی صورت خریدا نہیں جاسکتا نجی میڈیا کے خلاف دھونس دھمکیاں اور دباو کو مسترد کرتے ہیں وزیر اعظم فرعون بننے کی کوشش کر رہے ہیں ایک طرف اپوزیشن پر الزام تحمت لگا رہے ہیں کہ سندھ ہاوس میں اپوزیشن پی ٹی ائی کے منحرک ارکان کو خرید رہے ہیں لیکن انکا اپنا عمل ستائیس کے جلسے میں سب پر عیاں ہوگیا حالانکہ ناراض اراکین نے اپوزیشن سے 20 کروڑ رشوت لینے کا جو الزام وزیر اعظم یا نے ان پر لگایا اسکا اراکین نے میڈیا پر خود آکر قرآن مجید پر حلف لیکر اسکی تردید کی کہ ہم نے کسی سے بھی ایک پائی رشوت نہیں لی ہے انہوں نے کہا کہ ائین و قانون کو سرے سے حکومت ماننے کو تیار نہیں وزیر اعظم دو تین دنوں میں سابق ہوجائینگے وہ جانے کی تیاری کریں اور عام الیکشن کی تیاری شروع کریں انکے دن گنے جا چکے ہیں عوام میں انکی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف بھی وزیر اعظم اور اسپیکرز کے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کرکے ا نھیں گھر بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں میاں نواز شریف شہباز شریف آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی سے وہ اپنا قد انچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر عوام کا رد عمل انکے خلاف سامنے آرہا ہے پنجاب سمیت پورے ملک میں میاں نواز شریف کا گراف سو فیصد بڑرہا ہے ملک میں دہشت گردی بد انتظامی مہنگائی و بے روزگاری اپنے عروج پر ہے جبکہ وزیر اعظم جلسوں میں بے مقصد لیکچر بھی انکے کام نہین آرہا انکے تقریر کا نا سر ہوتا ہے او نہ ہی پیر انہوں نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ ہی آلو اور ٹماٹر ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں اس لیئے نہیں آیا کہ اسکے بہاو بتاوں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات اپنی وزارت جانے کے خوف سے ان دونوں کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے وہ پہلے اپنا علاج کرائیں وہ وقت دور نہیں کہ ان لوتوں کا احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا پی ٹی ائی کی حکومت کو منہنگا پڑ گیا انہوں نے کہا کہ شریف برداران نے کھبی کشمیر کا سودا کا سوچھا تک نہیں بلکہ واجپائی بس میں سوار ہو کر لاہور آئے تھے اور کشمیر کا مسئلہ ہونے کا تھا آج یہ حکومت بتائے کہ کشمیر پر بھارت نے کیوں قبضہ کیا ملک میں کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ایک نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں پی ڈی ایم ملک میں عوامی راج ائین و قانون کی بالادستی کیلئے اپنے کام میں کامیاب ہو رہی ہے کچھ روز بعد عوام کو نااہل جعلی حکومت سے چھٹکارا مل جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے وہ ء یہ کہ خود اسمبلی توڑ کر عام الیکشن کا اعلان کردیں تو بہتری ہوگا بصورت دیگر انھیں مایوسی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پوگا۔