پی ٹی آئی کاجلسہ، سرکاری ٹی وی کے سوا تمام نجی چینلز پر کوریج کی پابندی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کی کوریج کے لیے نجی چینلز کو کوریج سے منع کر دیا۔تحریکِ انصاف کی جانب سے پرائیویٹ چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔جلسہ گاہ میں کسی بھی پرائیویٹ چینل کے کیمرا مین کو کوریج کی اجازت نہیں ہے۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جلسے کی کوریج صرف سرکاری ٹی وی کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو کوریج کی سہولت سرکاری ٹی وی سے لینا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے