قوم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا ہے، سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آخری تقریرمیں بھی عوام سے جھوٹا بولا دنیا کا کوئی وزیراعظم اور صاحب دانش شخص ملکی سلامتی سے متعلق دستاویزات کو جیب میں لیکر نہیں گھومتا قوم نے عمران خان کے جلسے میں شرکت نہ کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا ہے اگرعمران خان کے پاس عددی اکثریت ہے تو وہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم عمران کی اسلام آباد کے جلسے میں کی گئی تقریر کے ردعمل میں کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کوسن اوردیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ شخص کسی ایٹمی طاقت ملک کا وزیراعظم ہے یوں لگ رہاتھا کہ ایک غیر مہذب شخص کو بازاری تقریر کرنے کیلئے ہاتھ میں مائیک پکڑادیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی نے ملک کواٹھارویں ترمیم،این ایف سی ایوارڈ،آغا حقوق بلوچستان پیکج دیا عمران خان کا صحت کارڈ صرف انکی تقریر میں عوام کو مل رہا ہے عملی طورپر بلوچستان میں کسی ایک شخص کو بھی صحت کارڈ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ ہار مان چکے ہیں اور اب صرف رسمی طور پر انکا جانا باقی ہے جب عمران خان بیرونی فنڈنگ لے کر جلسے اور دھرنے دیتے تھے تب یہ بیرونی سازش انہیں کیوں یاد نہیں آئی جس کا ذکر انہوں نے آج جلسے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو بیرونی سازش قرار دینا عمران خان کی بوکھلاہٹ ہے انہیں حتی الواسع کوشش کے باوجود بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے کیونکہ انکے ایم این ایز عمران خان کی بدترین حکمرانی سے تنگ آکر اپوزیشن کا ساتھ دیے رہے ہیں اوراپنے ضمیر کی آواز سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دن کی بات ہے پھر قوم کو عمران خان جیسی مصیبت سے نجات مل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے