شاہ زین بگٹی کےحکومت کو چھوڑنے پر کوئی مسئلہ نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شاہ زین بگٹی کی جانب سے حکومت سے علحدگی اختیار کرنے پر ردعمل میں کہا کہ یہ کئی بار آئیں گے ،کئی بار جائیں گے، ہمارے ساتھ عوام کھڑے ہیں۔شاہ زین بگٹی کےحکومت کو چھوڑنے پر فوا دچودھری کا ردعمل ، کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ،ہماری توجہ جلسے پر ہے۔ ہمیں عوامی طاقت پر اعتماد ہے۔

قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن رہنماوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گینگ آف تھری کو ناکامی ہو گی ، عمران خان چھا جائے گا، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا یہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ عمران خان اگرعدم اعتمادمیں نہیں بچا تو اسے اس سے زیادہ عزت ملنے جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے