بلوچستان حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے،ڈاکٹر نورقاضی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نورقاضی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شہریوں کی اکثریت کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی لیکن اس حوالے سے کوئی موت واقع ہوئی اورنہ ہی اسکے کوئی خطرناک اثرات سامنے آئے ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں یو ایس پی پاکستان کی طرف سے پرائیویٹ ہسپتالوں اورپی پی ایچ آئی کے ڈاکٹروں کی کورونا وائرس کے مضراثرات کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر نورقاضی نے کہا کہ یو ایس پی کی جانب سے بلوچستان کے ڈاکٹروں کی ٹریننگ قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں ن کہا کہ بلوچستان کی ایک بڑی آبادی کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسی نیشن کی گئی ویکسی نیشن کے کوئی مضمر اثرات سامنے نہیں آئے اور نہ ہی کوئی موت واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔یو ایس پی پاکستان ک جانب سے بلوچستان کے ڈاکٹروں کیلئے ٹریننگ کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اس طرح کی ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہئے۔ ای پی آئی کے ڈپٹی منیجر ڈاکٹر عامررئیسانی نے کہاکہ یہ ٹریننگ ڈاکٹروں اورمحکمہ صحت کے دوسرے عملے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی اس طرح کی ٹریننگ وقتاً فوقتا ً ہونی چاہئے۔ تقریب سے یوایس پی کی نیشں ل کوارڈی نیٹر ڈاکٹر حسین ہادی،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر اسفند شیرانی،اسلام آباد سے آئے ہوئی ڈاکٹر ذیشان عارف،یو ای پی آئی کے عبدالمجید اوریو ایس پی کے صوبائی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر واحد بلوچ نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے