کوئٹہ،ٹریفک پو لیس کے ناروا سلوک کیخلاف کل لوکل بس اور رکشوں کی مکمل ہڑ تال کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ لوکل بس یونین، آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین اور آل کوئٹہ رکشہ یونین کا اجلاس زیر صدارت آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین کے مرکزی صدر عبدالسلام بلوچ منعقدہوا، اجلاس میں 28مارچ کو ٹریفک پو لیس کے نارواہ رویے کے خلاف کوئٹہ شہر کے لوکل بسوں اور ہزاروں رکشوں کے ہڑتال کا جائز ہ لیا گیا، اجلاس میں ہڑتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا گیا کہ ٹریفک پو لیس کا نارواہ سلوک انتہاء کو پہنچ چکا ہے جوکہ لوکل بس اور رکشہ بر داری کے لئے مزید نا قابل بر داشت ہو تا جا رہا ہے، اجلاس میں لوکل بس اور رکشہ یونیز کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر ٹریفک پو لیس کے ظالمانہ روایہ کے خلاف نو ٹس نہیں لیا گیا تو احتجاجاً اپنی بسیں اور رکشے ریڈ زون میں کھڑا کر دیں گے، اجلاس میں 28مارچ کو ہڑ تال میں تمام بسوں اور رکشہ یونین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ لوکل بس اور اور رکشہ یونین قائدین کے ہدایات پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے