ژوب شہر میں صفائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،حاجی مٹھاخان کاکڑ
ژوب(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخیر محمد مندوخیل ایکسین پی ایچ ای،تیمورشاہ اغا، سردار ناصرخان ناصر،عبدالستارخان کاکڑ،سردار عصمت اللہ میاں خیل،مولوی قطب الدین خوستی، جی ٹی اے صدر فتح خان مندوخیل،شاہ باران مندوخیل، ساجد عمران، فضل امین مندوخیل، نقیب اللہ بابر، عبداللہ جان کاکڑ و دیگر نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ژوب عوام کے ساتھ سابقہ دور حکومت میں انتہائی ظلم ہوا ہے سابق ایم پی اے نے 28 سال بلوچستان کے اہم وزارتوں میں ہوتے ہوئے ژوب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ چار سالہ حکومت میں جتنا فنڈز ژوب لایا ہے صوبائی اسمبلی کے ممبران آسکا اعتراف کررہے ہیں کہ حاجی مٹھا خان کاکڑ کو زیادہ فنڈز ملا ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہا 10 ارب ڈالر مقروض تھے اب جو ریکوڈک پروجیکٹ کا معاہدہ ہوا ہے اس سے بلوچستان کو 25 فیصد شیر اور پانچ فیصد ریالٹی ملے گا تقریباً 180 ارب ڈالر بلوچستان کو ملے گا جس صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور یہ بلوچستان کی تاریخ میں ایک خوشحال کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام سے مخلص نہیں اور انہیں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا اور ناکام کوشش کررہے ہیں ژوب میں 15 ارب روپے کی لاگت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے مزید 15 ارب روپے کی منظوری سے ژوب میں خوشحالی اور عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے نے میرعلی خیل روڈ کے 55 کلومیٹر کے ساڑھے چار ارب روپے بلاک کئے تھے سابق وزیر اعلی بلوچستان سے 2 ارب 70 کروڑ روپے منظور کر ائے انہوں نے کہا کہ علاقہ گستوئی مندوخیل نہایت پسماندہ اور غریب لوگ ہیں گستوئی روڈ پر ناقص تعمیراتی کام سے 80 کروڑ روپے کرپشن کمیشن کی نظر ہوئے ہیں موجود 24 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں بلکہ کام نہیں ہوا محکمہ فوری طور پر معیاری کام کریں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا ژوب زنانہ ہسپتال پر دو دفعہ فنڈز نکالا گیا جو ناقص کام کے باعث حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہو ہوگئے ہیں سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین نے محکمہ ایریگیشن سے دو نمبر ڈانگو کی مد کروڑوں روپے ضائع کئے ہیں جو زمین پر کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب کمشنری کے آسامیوں پر ژوب قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کے عوام کو برابری کی بنیاد پر حصہ دیا جائے گا کاکڑ خراسان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہورہا ہے جس علاقے میں ترقی خوشحالی آئے گی قمردین گیٹ وے کھولنے سے علاقہ مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگا کبزئی روڈ پر جلد کام شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلوچستان پر خصوصی توجہ دے رہا ہے انکے بدولت بلوچستان میں اربوں روپے کی لاگت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے حالیہ لیویز کے پوسٹوں پر 380 نوجوان تعینات ہوئے ہیں جس سے بیروزگاری میں کمی اور غربت کا خاتمہ شامل ہیں ژوب میں اربوں روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے جو بے شمار منصوبوں کا افتتاح کرنا مشکل ہوگیا ہے ماہ رمضان کے بعد ژوب شہر میں صفائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔