وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی ضد اور آنا پرستی کو چھوڑ کر فوری طور پر مستعفی ہوں،مولانا واسع

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ا میر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد ا لواسع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی ضد اور آنا پرستی کو چھوڑ کر فوری طور پر مستعفی ہوں وہ ملک کیلئے خطرے کا باعث بننے کے بجائے عوام کے حال پر رحم کریں انکے عام جلسوں سے وہ اپنی کرسی کو کسی صورت نہیں بجا سکتے سرکاری وسائل سے جلسے کرنے کا عنقریب ان سے حساب کتاب کیا جائیگا مدینہ کی ریاست میں سرکاری وسائل کا اس طرع بیدردی سے ضیاع انھیں زیب نہیں دیتا اگر وہ بنی گالا رخصت نہ ہوئے تو انھیں پارلیمانی طریقے سے ہم رخصت کرینگے وہ اپنے آپکو علم قل سمجھتے ہیں کہ اگر میں اوزیر اعظم نہ رہا تو کوئی بھی اس منصب پر نہیں آسکتا جو کہ انکی غیر جمہوری اور غیر ائینی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ہاوس کے کسٹوڈیم کے بجائے عمران خان کے ٹائیگر بننے کا ثبوت دیا وہ اسمبلی سیشن کو ائین کے تحت چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں انہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 14 دنوں کے اندر اجلاس نہ بلا کر غیر ائینی قدم اٹھا یا جس پر ارٹیکل سکس لگنا چاہیئے جو کہ غداری کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکرز گورنرز اور صدر سبکو فارغ کرینگے انکے خلاف بہت جلد جھاڑو پھیرے گا انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بھی رحریک عدم اعتماد لوئینگے انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کو پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا جلاسی ہوگا سر پرائیز ہم وزیر اعظم کو دینگے انکے ہاتھ خالی ہیں وہ اپوزیشن کو کیا سرپرائیز دینگے وہ نہ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی ملک میں صدرارتی نظام کی کوئی سازش ک سکتے ہیں انہوں نے بلوچستان سے جے یو ائی کے ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلوں کا مارچ میں شرکت پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک جمع ہونے کے بعد انکی کوئی ائینی حیثیت بھی نہیں رہی پہلے وہ اسمبلی سے اپنی اکثریت ثابت کریں اگر انہوں نے کوئی گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ہم بھر پور جواب کا حق رکھتے ہیں ہم اپنا ائینی حق استعمال کر رہے ہیں ملک میں موجودہ نااہل حکومت کو ایک سیکنڈ کیلئے بھی برداشت نہیں کرینگے ملک کے وزیر اعظم بچگانہ حرکتوں پر اتر کر عام جلسوں میں جس طرع قائد جے یو ائی وپی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں اس سے صاف لگتا ہے کہ انھیں مولانا سے سخت ڈر وخوف محسوس ہو رہا ہے ایک وزیر اعظم ملک میں گالی گلوچ ناشا ئستہ زبان کے استعمال سے ملک میں کس طرع کا کلچر لانا چاہتے ہیں انکی حرکتوں سے ملک و قوم کا مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ پید اہوگیا ہے ہم اپنے قائد کا دفاع بخوبی کر سکتے ہیں اگر وزیر اعظم اور انکے وزراء نے اپنی زبانوں کو لا لگام نہ دیا تو ملک میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے اگر دونوں پارٹیوں کے کارکنان آمنے سامنے ہوگئے تو یہ جنگ تباہی و بربادی لاسکتی ہے ملک کو اپنی کرسی کیلئے استعمال کر کے کشت وخون میں نہ نہلایا جائے ہمارے اراکین کو لاجز سے گھسیٹ کر تھانوں میں بند کرنا غیر قانونی اور انکی بے عزتی کا حساب لیا جائے گا وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے وزارت کیلئے حدود پار کر کے اپنی کرسی پکی کرنے کی کوشش کررہے ہیں انکی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے وہ ہر حکومت میں شامل ہوتے ہیں کوئی ضمیر نہیں ہے ا نہوں نے کہا کہ غیر منتخب فصلی بیٹرے بیرون ملک بھاگ جائینگے لیکن انھیں بھاگنے نہیں دینگے انکا کڑا احتساب ہوگا ہمیں اراکین پر اعتماد نہ ہوتا تو اپوزیشن عدم اعتماد کا فیصلہ ہی نہیں کرتی پی ٹی ائی کے اندر سے بغاوت نے ہماری تحر یک کو کامیابی سے ہمکنار کیا اپوزیشن تمام اداروں کا احترام کرتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کر یں یہ کام سیاستدانوں اور عوام کا ہے منتخب نمائندے پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہیں احتساب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے ملک میں مہنگائی نے 73 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور عوام کے بہتر مفاد میں فیصلے کرینگے مستقبل ہمارا ہے ملک بھر سے ا اور بلوچستان کے ہم سیاسی شخصیات ہمارے اصولی سیاست سے متاثر ہوکر ہمارے قافلے میں شمولیت اختیار کررہے ہیں عام الیکشن قریب ہیں بلو چستان اور کے پی میں جے یو آئی حکومت بنائی گی جبکہ وفاق میں بھی بڑی اکثریت کے ساتھ ہمارے ممبران کامیاب ہونگے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے