ریکوڈک معاہدے کی کسی مشاورت میں تھے اور نہ اسکی حمایت کی ہے،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ریکوڈک معاہدے کی کسی مشاورت میں تھا نہ اسکی حمایت کی ہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم ریکودیک معاہدے کی کسی مشاورت میں شامل تھے اور نہ اس کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکودیک معاہدے کے بعد وزیراعلی بلوچستان ملنے گھر آئے تھے بلوچی روایات کے مطابق ان کو عزت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے