خضدار میں عصمت دری کی شکار بچی کو انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شمائلہ اسماعیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی ممبر شمائلہ اسماعیل بلوچ نے خضدار میں عصمت دری کی شکاری معصوم بچی کی واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس درناک اور سفاکیت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کے جب سے واقعہ کی اطلاع ملی تب سے وہ انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں انصاف کی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ہر حد تک جائینگے واقعہ کے بعد انتظامیہ کی فوری کاروائی اور سفاک مجرمان کی گرفتاری خوش آئند ہیں،واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر خبر چلی کے واقعہ کی شفاف تحقیقات میں غفلت برتی جا رہی ہے تاہم ہماری انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور ٹیسٹ کیس کی طرح نگرانی کرنے سے کیس کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے ایس ایس پی ارباب امجد کاسی سے رابطہ بھی اور تحقیقات میں مجرمان نے اعتراف جرم بھی کیا ہے معصوم بچی کو انصاف کی حصول تک چین سے نہیں بیٹنگے اور امید ہے عدلیہ انصاف کی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان کو کڑی سنائے گی۔