خضدار میں عصمت دری کا یہ دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے،سرداراختر مینگل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کی جانب سے خضدار میں عصمت دری کے دلخراش واقعہ کی مذمت،متاثرہ لڑکی کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہارِ یکجہتی کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بی این پی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل کا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ/ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت۔ بی این پی کے مرکزی رہنماء واجہ لعل جان بلوچ، ڈسٹرکٹ خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کی متاثرہ خاندان کے گھر آمد ان سے اظہارِ یکجہتی کی۔ عصمت دری کا یہ دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ کی بروقت کاروائی لائقِ تحسین ہے۔ امید ہیکہ ضلعی انتظامیہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے بچی کے والدین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور اس موقع پر انہوں نے بی این پی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل کو ٹیلفونک گفتگو بھی بچی کے والدین سے کرقئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں بی این پی آپ کے ساتھ ہے، ہر ممکن تعاون کریں گے۔ واجہ لعل جان بلوچ شفیق الرحمان ساسولی کا متاثرہ لڑکی کے والد کو یقین دہانی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل کی جانب سے خضدار میں عصمت دری کے دلخراش واقعہ کی مذمت متاثرہ لڑکی کے والد سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہارِ یکجہتی کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بی این پی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ ایم این اے سردار اخترجان مینگل نے بی این پی کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کو متاثرہ خاندان کو ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ واجہ لعل جان بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں بی این پی آپ کے ساتھ ہے، ہر ممکن تعاون کریں گے۔اس موقع پر شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاکہ عصمت دری کا یہ دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ کی بروقت کاروائی لائقِ تحسین ہے۔ امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ واضح رہیکہ خضدار میں عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعہ رونماہوا، تین بھیڑیئے نما مردوں نے گھر کے قریب بچی کی عزت نوچ لی، مسماۃ (ف) واٹر گیلن لیئے پڑوسی کے گھر پانی لینے نکلی تھی کہ تین لفنگوں نے انہیں زبردستی اٹھا کر خالی مکان میں لے گئے اور معصومہ سے جنسی زیادتی کر ڈالی،اس طرح حواکی بیٹی کی عفت حوس کے پجاریوں کے ہاتھوں لٹ گئی۔سنی گنبدی خضدار میں گزشتہ روز 21 مارچ کو کمسن لڑکی قریبی پڑوسی کے گھر پانی کے حصول کی خاطر بوتل لیکر نکلی تھی اور وہ پانی بھر کر اس گھر سے واپس آرہی تھی کہ تین ملزمان شاہ زیب ولد عبدالخالق قوم بارانزئی، یحیٰ ولد عبدالوہاب قوم بارانزئی اور بلال ولدزمان خان قوم نتھوانی ساکنان سنی نے زبردستی تیرہ سالہ لڑکی کو اٹھا کر قریب ہی زمان خان کی خالی حویلی میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ارباب امجد کاسی کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر تھانہ خضدار پولیس عطاء اللہ جاموٹ ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالحق نوتانی کی بروقت کارروائی سے ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے پولیس کی یہ کارکردگی حوصلہ افزاء اور قابل تعریف ہے۔ ریپ واقعہ پر نہ صرف متاثرہ خاندان کرب کے عالم میں ہے بلکہ پورے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ملک کے د یگر حصوں میں بچیوں کے ساتھ ریپ کی خبریں آرہی تھیں تاہم اس طرح کا واقعہ جھالاوان میں پیش آنے کے بارے میں تصور نہیں کیا جاسکتا تھاگزشتہ روز خضدار سنی میں پیش آنے والے واقعہ نے تمام طبقات کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر ہر طبقہ فکر بے حد برہمی کا اظہار کررہاہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ودیگر سماجی افراد کے ہمراہ متاثرہ بچی کے گھر گئے ان کے خاندان سے ملاقات کی اور انہیں تسلیاں دی کہ مجرمان کسی بھی طرح قانون سے بچ نہیں پائیں گے اس واقعہ پر نہ صرف متاثرہ بچی کے خاندان بلکہ ہم سب بے حد کوفت محسوس کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے بچی کے والدکو حوصلہ دیا اور مالی تعاون کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے