جمعیت علمائے اسلام کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

ڈی آئی خان (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ ڈی آئی خان میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مولانا لطف الرحمن کی قیادت میں شہراقتدار کیلئے نکلیں گے۔ صوبے بھر سے آنے والے قافلے یارک انٹر چینج پر اکٹھے ہونگے۔ لاہور مینار پاکستان سے بھی جے یو آئی کے قافلے اگلی منزل کی جانب نکل پڑے۔ مولانا فضل الرحمن ہکلہ انٹرچینج پر تمام قافلوں کی قیادت کرکے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

ادھر بنوں سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی اسلام آباد مارچ کے لئے روانگی شروع ہو گئی۔ جے یو آئی کے کارکنوں نے بنوں غوری والا میں پڑاو ڈال دیا۔ مہنگائی مکاؤ مارچ میں بنوں سے سینکڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ قافلہ بنوں سے نکل کرعیساخیل انٹر چینج کے مقام پر دوسرے قافلے کے ساتھ ملکر اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے