میر ظہور بلیدی کابینہ سے فارغ، محمد خان طور اتمانخیل کابینہ میں شامل حلف لے لیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا بی اے پی کے محمد خان طور اتمانخیل کابینہ میں شامل حلف لے لیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گورنر ہاوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لے لیا،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے محمد خان طور اتمانخیل سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور اعلیٰ سرکاری حکام کے علاوہ سیاسی کارکنان بھی حلف برداری میں موجود تھے،واضح رہے کہ محمد خان طور اتمانخیل کو میر ظہوربلیدی کی جگہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے