چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے گنز لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کر دی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی جانب سے گنز لائبریری کیلئے کتابیں لائبریری کو فراہم کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ نے کتابیں گنز لائبریری کے منتظمین کے حوالے کردیا. یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے اپنے دورہ گنز کے موقع پر گنز لائبریری کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پر لائبریری کے منتظمین نے چیف سیکریٹری سے لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی. چیف سیکریٹری کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے گنز کا دورہ کرکے لائبریری کا جائزہ لیا تھا. چیف سیکریٹری اور ضلع انتظامیہ گوادر کی جانب سے کتابیں ملنے پر گنز لائبری کے منتظمین اور کتب بینوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے