ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کا بروقت ریسیکیو آپریشن کی بدولت 39 سے زائد یاتریوں کی جانیں بچا لی گئیں

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کا بروقت ریسیکیو آپریشن کی بدولت 39 سے زائد یاتریوں کی جانیں بچا لی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہنگلاج میلے میں شرکت کیلئے آنے والے یاتریوں کے قافلے میں شامل بس حادثے کی اطلاح پر ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینس اور پولیس کو فوری ریسکیو آپریشن کے احکامات جاری کئے۔لسبیلہ انتظامیہ جوانوں نے انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو یاتریوں کو ایمرجنسی ریسپانس سینٹر وندر منتقل کیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے حکم پر نائب تحصیلدار وندر عبدالغفور موندرہ نے زخمی یاتریوں کی عیادت اور انکی طبی امداد کے انتظامات کئے معمولی زخمیوں کو ابتداء طبی امداد دیکر ہنگلاج میلے میں واہس روانہ جبکہ 20 زخمی یاتریوں کو مزید علاج کیلئے ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی ریفر کیا گیا ہنگلاج شیوا منڈلی کمیٹی نے ہندو یاتریوں کی جان بچانے بروقت ریسکیو آپریشن اور لسبیلہ کے عوام کی جانب سے ہندو یاتریوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ہسپتال آمد زخمیوں کیلئے جوس پانی کی بوتلیں لانے انسانیت کے جزبے کو زندہ رکھنے پر اظہار تشکر کیا ہے ہندو کمیونٹی نے اپنے بیان بیان میں تمام مسلمان رضاکاروں اور ہاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے لوگوں نے وندر حادثے پر انسانیت کی بے لوث خدمت کی مثال قائم کی یے پاکستان میں بسنے والے تمام ہندوبرادری ملک کی ترقی استحکام کیلئے قائم بھاء چارے اور اخوت کی فضاء کو ہمیشہ قائم ودائم رکھیں گے۔۔دراین اثناء ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے دفتر سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہیکہ یاتریوں کے بس حادثے میں کوء جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے رسیکیو 1122 اور ایدھی کی ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگلاج میلے کی سیکیورٹی اور یاتریوں کو طبی سہولیات فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے