حکومت فیل ہوچکی ہے،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت فیل ہوچکی ہے عوام کو مسائل سے نکالنے کے بجائے وہ لڑائی جھگڑے اپوزیشن رہنماوں کے خلاف گالم گلوچ اور ننگی دھکمیوں پر اتر آئی ہے یہ حکوت کے جانے کے واضح اشارے ہیں حکومت کا 27 کو جلسہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ تین سے چار روز کی مہمان ہے عوام کو اب تقریر وں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا چار سال میں عوام کومہنگائی سے مارنے والی حکومت کو اب عوام یاد آرہی ہے وزیراعظم کی رہی سہی عزت اس بات میں ہے کہ وہ قوم سے خطاب کریں اور اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیں انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن سے بلا وجہ الجھ رہی ہے لیکن ا لیکشن کمیشن اسکے دباو میں آنے والی نہیں ہے ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کرکے عمران خان کی بیرون ممالک سے آنے والی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کریں، انہوں نے کہا کہ 28 مارچ کا جلسہ عوامی طاقت کا مظاہر ہ کرنا ہے ویسے ہم تحریک عدم اعتماد کو پاس کرنے میں بڑی اسانی کے ساتھ کامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے تحریک جمع کر کے اپنا ایک ائینی حق استعمال کیا ہے کوئی جرم نہیں کیا لیکن حکومت اسے زاتی ایشو سمجھ کر انتقامی کاروائی پر اتر آئی ہے اور ہمارے ممبران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے ناراض اراکین اسمبلی اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں انکے خلاف فلور کراسنگ کا قانون لاگو ہونا بعد کی بات ہے لیکن وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنا حق استعمال کرینگے انہوں نے کہا کہ جب سینٹ چیئرمین کے نشست پر الیکشن کے دوران حکومت نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا اور ہمیں جیت کے باوجود ہرایا گیا تو وزیر اعظم اور وزراء نے اسے جمہوریت کی جیت قرار دیا لیکن آج وہ اپنے ناراض ارکان کو دھمکیاں اور انکے خلاف کس منہ سے کاروائی کرنے کا جواز ڈھونڈ رہی ہے انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف بھی ان پییچ منٹ کی تحریک لائی جائیگی جبکہ صوبوں میں پی ٹی ائی کے حکومتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد لایا جائے گا تمام گورنرز کو بھی فارغ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہائندہ الیکشن کیلئے ساز گار ماحول بنانے کیلئے تحریک عدم اعتماد کے بعد ہماری حکومت فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے گی صاف و شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل آزادی دینگے اور ضروری وسائل فراہم کرینگے حکومت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے ساتھ محاز آرائی کر رہی ہے جو کہ غیر ائینی عمل ہے وزیر اعظم اپنی سوچ اور ون مین شو کے قائل ہیں وہ کسی کی بات نہ سنتے ہیں اور نہ کسی کی مانتے ہیں اسی لیئے انکے اپنے اراکین نے انکے خلاف بغاوت کر دی ہے وہ اپنے آپکو علم قل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومتی وزراء کے کسی بات کو بیورو کریسی نہ مانے انکے خلاف تحریک پیش ہو چکی ہے لہٰذا انکی ہر بات غیر ائینی ہے جب تک تحریک عدم عتماد کا کوئی نتیجہ نہ نکلے بظاہر فوج اس وقت نیوٹرل ہے مسلم لیگ ن میں ہر فیصلہ میاں نواز شریف کا چلتا ہے وہ جلد پاکستان میں ہونگے لاہور میں شاندار استقبال کیا جائے گا آج بلوچستان کو نظر آنداز کیا جارہا ہے سی پیک سمیت وفاق کا کوئی میگا پروجیکٹ نہیں ہے جس سے عوام میں احساس محرومی پھیل رہی ہے صوبے کے تمام سیاسی مذہبی و قوم پرست جماعتیں حکومت سے ناراض ہیں جبکہ اتحادی جماعت باپ پارٹی بھی اپنے تحفضات کا اظہار کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے