بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں جمعہ کو کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35468 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35077 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہے جن میں سے ہائی فلو کے1 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 378 اموات ہوچکی ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے