اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا۔بلاول بھٹو نے کہا یہ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو چکا ہے۔ اسمبلی کے اگلے اجلاس میں عمران خان سابق وزیراعظم بن جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان بھاگنا چاہتا ہے۔ ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔ عدم اعتماد جمع کرانے کے دو دن بعد ہی یہ خوفزدہ نظر آئے۔بلاول بھٹو بولے وزیراعظم اور اسپیکر خود غیرجمہوری ہیں۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تمام اپوزیشن ملکر جمہریت کو بحال کرے گی۔ ان شااللہ اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے