موجودہ حکمران واپوزیشن ہرمحاذ پربری طرح ناکام ہوچکے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکمران واپوزیشن ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔بھاری سودی قرضے،بدترین مہنگائی وبے روزگاری اور لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔ان بدعنوان ظالم حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے عوام کو روزگاراورتجارت کا موقع دینے کیلئے ساحل اور بارڈرزپر آسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں۔بلوچستان کے عوام ترقی وخوشحالی اوراسلامی نظام کیلئے دیانت دار حقیقی دین دارلوگوں کا ساتھ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں نئے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کی بجائے قوم کو لنگر خانوں پر لگادیا ہے۔سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ نااہل ناکام حکمرانوں سے بھی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔مرکز میں تحریک انصاف اوربلوچستان میں مخلوط حکومت کو برسر اقتدار آئے چار سال پورے ہونے کو ہیں، مگر قوم گواہ ہے کہ کوئی ایک وعدہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔بلوچستان کے عوام سے اب بھی صرف وعدے کیے جارہے ہیں بلوچستان کے وسائل بھی بلوچستان پر خرچ نہیں ہورہی۔سیندک ریکوڈک سمیت دیگر وسائل پر بھی وفاق وکمپنیاں اور ٹھیکیدارقابض ہیں موجودہ حکمرانوں کو مسلط کرنے والے بھی عوام کے مجرم ہیں اب ان لٹیروں کو عوام پر مسلط کرنے والوں کا بھی ان پر اعتمادنہیں رہا۔جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے۔عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ ترقی وخوشحالی روزگاراورامن اورعدل کے اسلامی نظام کی راہ ہموار ہوجائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ 22کروڑ عوام مہنگائی کا سونامی بے روزگاری بے دینی وبدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور لٹیروں کو ناکام بنائی جائیں۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص،موجودہ حکمرانوں کی بے حسی،ناکامی نااہلی کے خلاف سڑکوں پر ہے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کے ذمہ دارحکومت واپوزیشن دونوں ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی حکومت کا انجام قریب ہے واضح ہوگیا کہ ملک و قوم کے ساتھ حکومت اور اپوزیشن کوئی بھی مخلص نہیں ہے۔ حکومت کو برسر اقتدار آئے چار سال پورے ہونے کو ہیں، مگر قوم گواہ ہے کہ کوئی ایک وعدہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔جماعت اسلامی ظالم حکمرانوں،بدعنوانوں سے نجات دلانے اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے عوام کو متحرک ومنظم کر رہی ہے حکومت کی جب تک معاشی پالیسیوں میں آئی ایم ایف کی مداخلت رہے گی تب تک ملک خود مختار ہوسکتا ہے اور نہ خوشحالی و ترقی کے دعوے پورے ہوسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی اس ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔ عوام کو اس حوالے سے اعتما دکا اظہار کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے