جلد بلوچستان کے عوام کو اس کرپٹ اورنا اہل حکومت سے نجات دلائیں گے، میر محمد عارف محمد حسنی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کو جوتی کی نوک پر رکھا ہو اہے لوٹ ومار وکرپشن کا بازار گرم ہے جبکہ نوکریاں بھی بیچی جا رہی ہے انشاء اللہ جلد بلوچستان کے عوام کو اس کرپٹ اور نا اہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پورے بلوچستان کو اپنی جوتی کے نوک پر رکھا ہوا ہے جو کچھ اس دور حکومت میں ہو رہا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے حتیٰ کہ نائب قاصد اور چوکیدار کی نوکریاں بھی لاکھوں روپے میں فروخت کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی زیادتی ہے کہ بلوچستان میں حکومتیں پیسوں کے بل بوتے پر حاصل کی جاتی ہے اور قدوس بزنجو نے بھی یہ حکومت نیلامی میں حاصل کی ہے اور اس کی رقم صوبے میں لوٹ مار اور کرپشن کر کے پوری کی جا رہی ہے لیکن ہم واضح کردینا چا ہتے ہیں کہ کسی کو بھی بلوچستان کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے جلد ہی موجودہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور صوبے کے عوام اس نا اہل اور کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلا کر انہیں خوشخبری دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے