بی این پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 27 مارچ کو طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 27 مارچ بروز اتوار اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت منعقد ہوگا یاد رہے کہ پارٹی کے کونسل سیشن کے بعد مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں بلوچستان و ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئے گی پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27مارچ صبح 11بجے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے