بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے ہمیں ایک پیج پر ہو نا ہو گا، وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو نے کہا ہے کہ سیا ست اپنی لیکن بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے ہمیں ایک پیج پر ہو نا ہو گا،سر دار اختر مینگل،ڈاکٹر عبد المالک سمیت تمام اسٹیک ہولڈز سے ملاقاتیں کیں ہیں، اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق تمام اراکان اسمبلی سے الگ الگ موقف لیا گیا تھا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی،اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا بھی مو جود تھے، انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں تر قی کی راہیں کھلیں گی انشاء اللہ آنے والے دور بلو چستان انوسٹرز کا میدا ن ہوگا، سیا ست اپنی لیکن بلو چستان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے ہمیں ایک پیج پر ہو نا ہو گا،بلو چستا ن نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر مینگل،نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک،پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، جمعیت علماء نظر یا تی سمیت اسٹیک ہولڈ سے ملا قاتیں کیں، انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق تمام اراکان اسمبلی سے الگ الگ موقف لیا گیا تھا، سابقہ حکمرانوں کی غلط پا لیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلے کئے، انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ریکو ڈک میں بلو چستان کے شیئر لینے پر شابا شی دیں گے، صوبے کو اتنا شیئر ملنا تاریخی عمل ہے، انہوں نے کہاکہ مارک بسٹو کی جانب سے یقین دہا نی کروائی گئی ہے کہ بلو چستان حکومت کی مالی مدد کر تے رہیں گے اور یو تھ کے کپی سٹی بلڈنگ اور 8000لوگوں کی باہر ملکوں میں ٹرینگ بھی کروائیں گے، انہوں نے کہاکہ بلو چستان کو رائلٹی کی مدد میں پیسے ملیں گے،سابقہ حکمرانوں کی دور میں بلو چستان کے مسائل کو اس انداز میں سیر س نہیں لیا گیا جس طرح ہم لے رہے ہیں۔