میرعبدالقدوس بزنجو کا ضیاء الدین کوپنجاب میں زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کے رہائشی ضیاء الدین کو پنجاب میں زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کی سختی سے مذمت کی ہے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کرینگے تاکہ ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے اور پنجاب میں بھی بلوچستان کے لوگ ایسا محسوس کریں جیسا کہ وہ اپنے صوبے میں ہیں واضع رہے کہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسی خیل نے واقعہ کی جانب وزیراعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی ہے۔