مہنگائی مارچ سلیکٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ امیر مولانا عبدالرحمان رفیق اوردیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مہنگائی مارچ ناجائز اور سلیکٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کیلئے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان کے حکم اور صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالواسع کی ہدایات پرجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں کارکنوں پرمشتمل قافلہ ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق۔مولانا خورشید احمد حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر ضلعی قائدین کی قیادت میں آج بروزجمعہ 10بجے صبح مغربی بائی پاس خیزئی سے روانہ ہوگا اور قافلہ 12 بجے بوستان کے مقام پر صوبائی قافلے میں ضم ہوکر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں آوریونٹوں کے امراء ونظماء عمومی اور ذمہ داران کو ہدایات دی جاتی ہے کہ تمام تحصیلوں اور یونٹوں پر مختص گاڑیاں خیزئی ہی پہنچ کر ضلعی جماعت کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرکے اپنا اسٹیکرز لے کر ضلعی ہدایات کے مطابق ضلع کوئٹہ ہی کے جلوس میں روانہ ہونگے انفرادی طور پر کوئٹہ کے جلوس سے ھٹ کر کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے