یومِ پاکستان پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مل کر قومی اتحاد اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 23 مارچ پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہےکہ یو مِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، 1940ء میں اس دن مسلمانوں نے "جداگانہ انتخاب” کے بجائے "علیحدہ ریاست” کا مطالبہ کیا۔

مسلمانوں نے انگریزوں پر واضح کر دیا کہ کانگریس مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت نہیں جبکہ برصغیر کی تقسیم میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں، وقت نے مسلمانوں کے علیٰحدہ وطن کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے۔

پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیامقبوضہ جموں و کشمیر، بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ بھارت میں ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر مسلمانوں کا کیا حشر ہوتا۔ مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کو ایک قوم میں یکجا کرنا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جا سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔

23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی یومِ پاکستان کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے۔

ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور اخلاقی معیارات کو بلند کرنے کی جدوجہد کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ہمارے آبا و اجداد نے تحریک آزادی کے دوران کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے