کھیل انسان کو مکمل فٹ اور صحتمند بناتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان خلجی

دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)23 مارچ پروجیکٹ پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا ٹائٹل واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب دالبندین نے اپنے نام کر لی فائنل میچ میں نجم شیر سمالانی کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ آٹھ اوورز میں 100 رنز بنائیں جس میں گل حسن کے 45 اور صدام حمید کے 25 رنز شامل تھے واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب کی طرفِ سے افتخار بلوچ نے تین جبکہ سعید مینگل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا بعد میں مطلوبہ ہدف واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب کی ٹیم نے سات اوور میں عبور کرلیا جس میں سعید مینگل نے 47 اور شہزاد ملنگ نے 24 رنز اسکور کیے اس طرح فائنل معرکہ واجہ ثناء بلوچ کرکٹ کلب دالبندین نے باآسانی سات وکٹوں سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلی مین آف دی ٹورنامنٹ مسعود اظہر جبکہ مین آف دی میچ سعید مینگل قرار پائے فائنل میچ کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے ونر ٹیم کیلئے نقد دس ہزار جبکہ رنر ٹیم کیلئے پانچ ہزار روپے دینیکا اعلان کیا فائنل تقریب کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان خلجی نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے نوجوان نسل منشیات اور دیگر برائیوں سے بچ کر کھیلوں کی طرفِ راغب ہونگے کھیل انسان کو مکمل فٹ اور صحتمند بناتا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شوکت بلوچ مولا بخش بڑیچ حافظ الیاس جان ساسولی و دیگر نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے