چیئرمین سینیٹ کی خصوصی فنڈز سے40کلومیٹرسڑک کا افتتاح میراعجاز سنجرانی نے کیا

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی خصوصی فنڈز سے چالیس کلومیٹر پر مشتمل سڑک کا افتتاح وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر میراعجاز خان سنجرانی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق این چالیس الم ریگ کراس سے چکندک،مشکی چاہ اور دوربن چاہ تک چالیس کلومیٹر پر مشتمل سڑک کا افتتاح وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر و بی اے بی کے رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میراعجاز خان سنجرانی نے ایک پروقار تقریب میں کیا یہ سڑک چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی فنڈز اور میراعجاز خان سنجرانی کی تجویز پر بنائی جارہی ہے پہلے فیز میں 42 کروڑ اور دوسرے فیز میں اس سڑک پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی تقریب میں علاقے کے قبائلی عمائدین،خان سنجرانی پینل کے اکابرین اور بی اے پی کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد شریک تھے تقریب سے میر اعجاز خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت کرنا ہے بلا رنگ ونسل اور بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تکمیل سے چکندک،مشکیچاہ اور دوربن چاہ کا دیگر شہروں کی طرف سفر آسان ہوگا اس سے نہ صرف علاقے کے لوگوں کو سفری سہولیات مل جائیگی بلکہ یہاں پہ کام کرنے والے مائینز بھی مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے سب سے بڑے مائنز ایریا کے مائنز اونر کو اپنے خام مال کو شہروں تک کے جانے میں آسانی ہوگی کیونکہ اس سے پہلے ہیوی گاڑیوں کو مائننز ایریا تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا اور اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو نوکنڈی تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اس سڑک کیلئے خصوصی فنڈز دے کر آس پاس کے دیہاتوں کو شہروں کیساتھ منسلک کیا جس سے لوگوں کی مشکلات میں نمایاں کمی ائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے