پشین، جوہڑمیں ڈوب کر2بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علا قے میں پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے، لیویز کے مطابق بدھ کو پشین کے سرانان مہاجر کیمپ میں کھیلتے ہوئے تین کمسن بچے پانی کے جوہڑ میں ڈوب جا کر جاں بحق ہو گئے، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے