30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔ 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔شیخ رشیدنے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے