ملک میں دہشت گردی مہنگائی و بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ،سردار یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں حکومت نے جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی تاکہ وہ ناراض اراکین پی ٹی آئی کو لالچ اور دباؤ میں لاکر انھیں کسی بھی طرع سے دوباری راضی کرسکیں لیکن حکومت اس میں بھی ناکام ہورہی ہے ناراض ارکین اپنے ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ اپوزیشن کو دینگے، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ او ائی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی یہ ہمارے ملک کے عزت اور وقار کا ر مسئلہ تھا ورنہ ہم نے تو اپنے لانگ مارچ 23کو ہر صورت کرنا تھا اس لیئے تاریخ کو بد ل کر اب 25مارچ کو کر دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اس وقت کوئی ائینی حیثیت نہیں رہی کیونکہ انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ناراض اراکین پر اپوزیشن سے 20 کروڑ رشوت لینے کا جو الزام لگایا اسکا اراکین نے میڈیا پر خود آکر قرآن مجید پر حلف لیکر اسکی تردید کی کہ ہم نے کسی سے بھی ایک پائی رشوت نہیں لی ہے ہم چار سالوں سے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے تھے لیکن پی ایم نے انکی کوئی بات نہیں سنی اور نہ ہی انھیں کوئی اہمیت دی انہوں نے کہا کہ ائین و قانون کو سرے سے حکومت ماننے کو تیار نہیں وزیر اعظم جانے کی تیاری کریں اور عام الیکشن کی تیاری شروع کریں انکے دن گنے جا چکے ہیں عوام میں انکی عوامی مقبولیت میں بہت زیادہ کمی آگئی ہے حکومت میں ہونے کے ناطے وہ کے پی اور پنجاب کے عوامی جلسوں میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور سرکاری ملازمین اور عوام کو لالچ دیکر جلسوں میں لایا گیا چھوٹے اجتماعات سے وہ اپنی گرتی ہوئی حکومت کو سہارا نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے خلاف بھی وزیر اعظم اور اسپیکرز کے جانے کے بعد پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کرکے ا نھیں گھر بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں میاں نواز شریف شہباز شریف آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی سے وہ اپنا قد انچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہو چکے ہیں پنجاب سمیت پورے ملک میں میاں نواز شریف کا گراف سو فیصد بڑرہا ہے ملک میں دہشت گردی بد انتظامی مہنگائی و بے روزگاری اپنے عروج پر ہے جبکہ وزیر اعظم جلسوں میں ایسا بے مقصد لیکچر دیتے ہیں جیسا کہ وہ ایک پرائمری اسکول کے نااہل استاد ہیں انکے تقریر کا نا سر ہوتا ہے او نہ ہی پیر انہوں نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ ہی آلو اور ٹماٹر ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں اس لیئے نہیں آیا کہ اسکے بہاو بتاوں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات اپنی وزارت جانے کے خوف سے عوام کے مقبول لیڈر شپ کے خلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں وہ وقت دور نہیں کہ ان لوتوں کا احتساب کے کٹہرے میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا سودا پی ٹی ائی کی حکومت نے کیا لیکن وہ مودی کو میاں نواز شریف کا یار قرار دیتے ہیں حالانکہ دنیا گواہ ہے کہ جب مودی الیکشن مہم چلا رہے تھے تو عمران خان نے کہا تھا کہ مودی کی کامیابی کی صورت میں ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ شریف برداران نے کھبی کشمیر کا سودا کا سوچھا تک نہیں بلکہ واجپائی بس میں سوار ہو کر لاہور آئے تھے اور کشمیر کا مسئلہ ہونے کا تھا آج یہ حکومت بتائے کہ کشمیر پر بھارت نے کیوں قبضہ کیا ملک میں کرسی کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ایک نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں پی ڈی ایم جس مقصد کیلئے بنائی گئی تھی اسمیں بہت جلد کامیاب ہو نگے عوام کو نااہل جعلی حکومت سے چھٹکارا دلا کر رہے گے سی پیک بند ہے چین نے فنڈنگ بند کر رکھی ہے تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں ہماری خارجہ پالیسی کی کسی کو سمجھ ہی نہیں آرہی ہے بلوچستان کو نظر آنداز کیا جارہا ہے سی پیک سمیت وفاق کا کوئی میگا پروجیکٹ نہیں ہے جس سے عوام میں احساس محرومی پھیل رہی ہے صوبے کے تمام سیاسی مذہبی و قوم پرست جماعتیں حکومت سے ناراض ہیں جبکہ اتحادی جماعت باپ پارٹی بھی اپنے تحفضات کا اظہار کر چکی ہے لہٰذا وزیر اعظم خود اسمبلی توڑ کر عام الیکشن کا اعلان کردیں تو بہتری ہوگا بصورت دیگر انھیں مایوسی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے