دشمن نوجوانوں کو ورغلا کرصوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ دشمن نوجوانوں کو ورغلا کر بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے لیکن ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمنوں کے عزائم کوناکام بناکر عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے، ریکوڈک منصوبہ گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی،صوبے کے لوگ بدامنی،غربت،پسماندگی اور احساس محرومی کے دلدل سے نکل آئیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان ایکسیلینس ایوارڈ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردارعبدالرحمن کھیتران،حاجی محمدخان لہڑی،نصیب اللہ مری،مبین خان خلجی،عبدالخالق ہزارہ،کمانڈر 12کورلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا،سول و عسکری اعلیٰ حکام بھی موجود تھیں۔میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر صوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتا رہا ہے لیکن ہم صوبے کے وسائل کو یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں احساس محرومی کی آڑ میں ہمارے نوجوانوں کو شدت پسندی پر اکساتی رہی ہیں ہماری ترجیح ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر اپنے لوگوں کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں، بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں ہر باشعور فرد اور حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ دیرپا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھا جائے ہمارے وسائل اور نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے حال ہی میں ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے معاہدے کے تحت گیم چینجز منصوبے ریکوڈک پر دوبارہ کام کا آغاز ہونے جارہا ہے جس منصوبے کا معاہدہ کیاہے اس منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گی معاہدے میں بلوچستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایاگیا ہے پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ بلوچستان بدامنی، غربت،پسماندگی،اور احساس محرومی کی دلدل سے نکل آئے گا میرعبدالقدوس بزنجو نے ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لوگ بالخصوص نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ایوارڈ دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے بعدازاں وزیراعلی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ طب تعلیم ادب کھیل موسیقی فلم و ڈرامہ سیکیورٹی سماجی خدمت سمیت دیگر شعبوں میں ایوارڈ دیئے گیئے تقریب کے دوران ملک کے معروف گلو کاروں اور فنکاروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے