یوم پاکستان اور حضرت بلاول شاہ نورانی کی تین روز ہ عرس کی تقریبات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ یومِ پاکستان اور حضرت بلاول شاہ نورانی کی تین روز ہ عرس کی تقریبات کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں سے مل کر ضلع بھر میں سیکورٹی کے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس سلسلے میں لیویز فورس پولیس اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر پیٹرولنگ کریں گے جب کہ مشکوک افراد کی کڑی نگرانی دیگرسخت حفاظتی امور سرانجام دیں گے۔23مارچ کی تقریبات ضلع بھر میں شان و شوکت اور ایک عزم و لولے کے ساتھ منعقد منعقد کیئے جارہے ہیں جس میں اسکولز کے طلباء و طالبات کی تقاریر ملی نغموں پر مشتمل تقریب ہوگی جب کہ مختلف کھیلوں کے مقابلے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی، باغبانہ، زہری اور دیگر علاقوں میں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر نال منیراحمدسومرو مراد گزوزئی سمیت سیکورٹی اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار کو خضدار شہر سمیت پورے ڈسٹرکٹ میں امن وامان کے قیام اور 23مارچ ایونٹس اور اس دوران امن وامان کی بحالی کے حوالے سے اپنے تجاویز دیئے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ خضدار ڈسٹرکٹ کو پُر امن بنانے کے لئے تمام تر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور قانون نافذ ادا کرنے والے اداروں سے مل کر خضدار ضلع میں امن کی اسی طرح پرسکون بحالی کو جاری و ساری رکھا جائیگا۔ 23مارچ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں جس میں لیویز، پولیس اور ایف سی و دیگر قانون نافذ ادا کرنے والے ادا رے مل کر امن وامان کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں گے اس سلسلے میں شہر میں سیکورٹی فورس کی مشترکہ گشت اور مختلف مرکزی پوائنٹس پر مشکوک افراد کی نگرانی اور ان کی چیکنگ کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ 23مارچ خضدار میں شان و شوکت اور ولولے کے ساتھ منایا جارہاہے اس سلسلے میں اسکول کی طلباء و طالبات کی پروقار تقریب ہو گی جس میں بچوں کے مابین تقاریر ترانہ اور ملی نغمے پڑھنے کا مقابلہ ہوگا اور قرآت اور نعت خوانی ہوگی۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں ضلع بھر میں کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں اسپورٹس کے مختلف ایونٹ ہورہے ہیں باغبانہ اور زہری میں بھی کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ امن وامان کے سلسلے میں منعقد ہ اس اجلاس میں شاہ نورانی میں میں حضرت بلاول شاہ عرف شاہ نورانی کی تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر بھی سیکورٹی کے انتظامات کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا کہ اور فیصلہ وہا کہ شاہ نورانی کے تین روزہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے موثر انتظامات کیئے جائیں گے جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ از خود کریگی۔