خضدار،عصمت دری کا لخراش واقعہ، گھر سے نکلنے والی بچی کی عفت و عزت تین بھیڑیئے نماء مردوں کی بھینٹ چڑھ گئی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)روایات و اقدار کی سرزمین خضدار میں عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعہ، گھر سے نکلنے والی بچی کی عفت و عزت تی ن بھیڑیئے نماء مردوں کی بھینٹ چڑھ گئی،گھر سے باہرنکلنے والی مسماۃ (ف) بوتل لیئے پڑوسی کے گھر پانی لینے نکلی تھی کہ تین لفنگوں نے انہیں زبردستی اٹھا کر خالی مکان میں لے گئے اور معصومہ سے جنسی زیادتی کی،اس طرح حواکی بیٹی حوس کے پجاریوں کے ہاتھوں لٹ گئی۔سنی گنبدی خضدار کے رہائشی محمد اسلم نے صدر پولیس تھانہ خضدا رمیں درخواست دائر کردی ہے کہ گزشتہ روز 21مارچ کو ان کی بیٹی قریبی پڑوسی کے گھر پانی کے حصول کی خاطر بوتل لیکر نکلی تھی اور وہ پانی بھر کر اس گھر سے واپس آرہی تھی کہ تین ملزمان شاہ زیب ولد عبدالخالق قوم بارانزئی، یحیٰ ولد عبدالوہاب قوم بارانزئی اور بلال ولدزمان خان قوم نتھوانی ساکنان سنی نے زبردستی ان کی تیرہ سالہ بیٹی کو اٹھا کر قریب ہی زمان خان کی خالی حویلی میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی۔ واقعہ پر نہ صرف متاثرہ خاندان کرب کے عالم میں ہے بلکہ پورے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ملک کے دیگر حصوں میں بچیوں کے ساتھ ریپ کی خبریں آرہی تھیں تاہم اس طرح کا واقعہ جھالاوان میں پیش آنے کے بارے میں تصور نہیں کیا جاسکتا تھا۔ گزشتہ روز خضدار سنی میں پیش آنے والے واقعہ نے تمام طبقات کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر ہر طبقہ فکر بے حد برہمی کا اظہار کررہاہے ۔ آج ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ودیگر سماجی افراد کے ہمراہ متاثرہ بچی کے گھر گئے ان کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں تسلیاں دی گئیں کہ مجرمان کسی بھی طرح قانون سے بچ نہیں پائیں گے اس واقعہ پر نہ صرف متاثرہ بچی کے خاندان بلکہ ہم سب بے حد کوفت محسوس کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے بچی کے والدکو حوصلہ دیا اور نقد ی رقم ان کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے