چین کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 133 افراد سوار
بیجنگ(ڈیلی گرین گوادر) چین کے صوبے گونگش میں مسافر بردار طیارہ پہاڑی پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 133 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزو کے لیے محو پرواز تھا۔ حکام کی جانب سے تاحال حادثے میں ہلاک افراد یا زخمیوں کے بارے میں تصدیق نہیں کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
طیارہ گرنے کے بعد گوانگ ژی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ پرواز بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے انسانی جانوں کے المناک ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ واقعہ پر بےحد رنجیدہ ہوں، ہم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
چین میں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے انسانی جانوں کے المناک ضیاع پر بےحد رنجیدہ ہوں۔ ہم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔