وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات،صوبوں کے درمیان مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان مسائل پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اس لیے دونوں حکومتوں کے ماہرین اس کو حل کر رہے ہیں بلوچستان کے سمندری حدود میں ماہی گیری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی محکمہ ماہی گیری سندھ کو ہدایت کر چکے ہیں کہ صوبے کے ماہی گیروں کو بلوچستان کے سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے سے روکا جائے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے دیرینہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر وزیراعلء بلوچستان نے گوادر میں آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کے گی? تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے وزیراعلء سندھ کو وفد کے ہمراہ بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ہم منصب کو سندھ کی روایتی ٹوپی، اجرک اور کھیس پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے