لوٹا کریسی کو ترویج دی گئی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، فواد چودھری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لوٹا کریسی کو ترویج دی گئی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ منحرف ارکان نے پارٹی نہیں ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیاز کو شکست دینا ایک چیلنج ہے، ہم نے مافیاز کے خلاف آواز اٹھائی، آرٹیکل 63 اے ریفرنس میں سپریم کورٹ کے پاس ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی کے خلاف اسرائیل اور بھارت سے زیادہ سازشیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ "اگر سیشن 22 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل نے فوج کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔”