قلات میں بلوچستان فوڈ سیفٹی کی کاروائی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والی تین بیکریوں کوہزاروں روپے جرمانہ

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں بلوچستان فوڈ سیفٹی کی جانب سے صفائی کا خیال نہ رکھنے مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی تین بیکریوں کوہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا اور پکڑ گئے مضر صحت اشیاء کو تلف کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان فوڈ سیفٹی کی ایک ٹیم نے قلات شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والے تاجروں زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کو بھاری جرمانے کئے اور متعدد تاجروں کو صفائی کا خیال نہ کرنے پر دوکان سیل کرنے کی وارننگ بھی دی اس مو قع پر ٹیم کے انچارج فوڈآفیسر ریاض احمد خان اور ڈاکٹر شمس الحق نے کہا کہ ہم چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر صفائی کا خیال نہ کرنے والے تاجرو ں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں تاکہ تاجروں کو صفائی ستھرائی کے لیئے پا بند کیا جا سکیں انہوں نے کہا کہ صفائی کا خیال نہ رکھنے سے مختلف بیماریاں پھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی تاجروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے