سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں پٹیشن کی سماعت کی،شہبازشریف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں پٹیشن کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکنے بارے درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امید ہے اٹارنی جنرل نے عدالت میں جو کہا اس پر قائم رہیں گے۔ اسپیکر نے اپوزیشن کو ٹریپ کرنے کی کوشش کی اور آئین سے انحراف کیا۔

مزید بولے متحدہ اپوزیشن کہہ رہی ہے او آئی سی میں آنے والے مہمان ہمارے بھائی ہیں، ہم انھیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے او آئی سی کانفرنس کے پیش نظر اپنے لانگ مارچ کی تاریخیں تبدیل کیں۔ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا حکومت عدم اعتماد سے بھاگتے ہوئے آئین کی خلاف ورزی پر اتر آئی ہے، عدالت کا سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لینے کو سراہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء احسن اقبال نے کہا قومی اسمبلی کے ممبران ثابت کریں گے کہ نااہل حکومت اعتماد کھوچکی ہے۔ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک کی خارجی پالیسی درست نہیں، عمران خان صاحب ساڑھے تین سال سے خارجہ پالیسی کون چلا رہا تھا؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے