سرداراخترجان مینگل نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ناموں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ ڈاکٹر غفور بلوچ‘ واجہ حمل بلوچ اور ثناء بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے احسن اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام رابطہ مہم کو مزید بہتر بنایا جائے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیل جلد کر دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے